ویسٹ انڈیز میں سہ قومی ونڈے سیریز کا جمعہ سے آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-28

ویسٹ انڈیز میں سہ قومی ونڈے سیریز کا جمعہ سے آغاز

ویسٹ انڈیز میں سہ قومی ونڈے سیریز کا جمعہ سے آغاز
میزبان ٹیم اور سری لنکا میں افتتاحی مقابلہ، ہندوستان تیسری ٹیم

چمپئنس ٹروفی کے عین بعد سہ قومی ونڈے کرکٹ سیریز میں سری لنکا اور میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں اپنی پچھلی ہار اور خامیوں کو فراموش کرکے نئے عزم کے ساتھ سیریز میں فتح کے ساتھ مہم کا آغاز کرنے کی کوشش کریں گی۔ ٹورنمنٹ کاافتتاحی مقابلہ دونوں ٹیموں کے مابین جمعہ28جون کو کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کی کارکردگی چمپئنس ٹروفی میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم سے بہتر رہی ہے لیکن سیمی فائنل تک پہنچنے کے بعد وہ ہندوستان سے 8 وکٹ سے ہار کر باہر ہوگئی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم بہترین ہونے کے باوجود سیمی فائنل تک اپنی جگہ یقینی نہیں کرسکی تھی۔ حال ہی میں چمپئنس ٹروفی میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی کے لحاظ سے سری لنکا مضبوط نظر آرہی ہے۔ سری لنکا نے اس ٹورنمنٹ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا جیسی بہترین ٹیموں کو شکست دی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز نے صرف پاکستان کے خلاف میاچ میں جیت درج کی تھی جبکہ جنوبی افریقہ کے ساتھ اس کا میاچ ٹائی رہا تھا۔

Tri-Nation Series in West Indies 2013

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں