شامی بحران کی شدت - سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ وطن واپس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-16

شامی بحران کی شدت - سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ وطن واپس

سعودی عرب کے شاہ عبداﷲ بن عبدالعزیز، شامی تصادم میں شدت کے سبب علاقائی صورتحال کو ملحوظ رکھتے ہوئے آج ملک واپس ہوگئے جہاں وہ نجی دورہ پر تعطیلات گذار رہے تھے۔ سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارہ ایس پی اے نے کہاکہ ملک عبداﷲ کل شام مراقش سے واپس ہوئے جہاں وہ 31 مئی سے نجی دورہ پر تھے۔ ایس پی اے نے مزید تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا لیکن شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی اسلحہ کے استعمال کی باوثوق اطلاعات موصول ہونے کے بعد باغیوں کو اسلحہ سربراہ کرنے امریکہ کی طرف سے اعلان کئے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی شاہ عبداﷲ اپنے وطن واپس پہونچے ہیں۔

King Abdullah returns early to Saudi Arabia as Syrian conflict intensifies

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں