روپے کی قدر اور سونے کی قیمت میں مزید کمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-25

روپے کی قدر اور سونے کی قیمت میں مزید کمی

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مسلسل گھٹتی جا رہی ہے۔ آج روپے کی قدر میں مزید 41 پیسے کی کمی ہوئی۔ اس طرح ایک ڈالر کی قیمت 59.68 روپے تک بڑھ گئی ہے۔
قدر میں مسلسل گراوٹ کو روکنے کے لیے آر بی آئی نے بھی اقدامات شروع کر دئے ہیں۔ گذشتہ ہفتہ روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 59.27 روپے تک گھٹ گئی تھی۔ اس طرح روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ آ رہی ہے۔ اس کے نتیجہ میں تیل درآمد کرنے والی کمپنیوں کو خسارہ ہو رہا ہے۔ اسکی بڑی وجہ بیرونی سرمایہ کاری کی بہتات بتائی جا رہی ہے۔
روپے کے ساتھ ساتھ سونے کی قیمت میں بھی تخفیف ہو رہی ہے۔ گذشتہ تین ہفتے کے مقابلے میں سونے کی قیمت آج 26,759 روپے فی 10 گرام ہے۔ 30/مئی کو یہ قیمت 26,650 تھی۔

Indian Rupee Tumbles ( USDINR Surges ) as Gold Plummets

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں