عمران خان لاہور میں دواخانہ سے ڈسچارج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-23

عمران خان لاہور میں دواخانہ سے ڈسچارج

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج یہاں شوکت خانم ہاسپٹل سے ڈسچارج ہوگئے۔ وہ 2ہفتے اسپتال میں زیر علاج رہے۔ تاہم انہیں اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ عمران خان ڈسچارج ہونے کے بعد زمان پارک کے اپنے گھر منتقل ہوگئے ہیں۔ وہ 3دن لاہور میں قیام کے بعد اسلام آباد جائیں گے، جہاں پر وہ کچھ دن آرام کریں گے اور مکمل صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ علمی سیاست میں قدم رکھیں گے۔ عمران خان الیکشن کے سلسلے میں 7مئی کو جلسہ میں لفٹر سے گرکر زخمی ہوگئے تھے۔ بتایا گیا کہ ڈاکٹروں نے عمران خان کو مزید 2ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے اور اس دوران ان کی فزیو تھراپی کی جاتی رہے گی۔ میڈیکل ٹیم کے مطابق اب وہ کسی سہارے کے بغیر چل سکتے ہیں۔ ایک روز قبل عمران خان کی کمر کو سہارے کے طورپر ایک خصوصی جیکٹ پہنائی گئی جس کے بعد انہوں نے کسی سہارے کے بغیر پہلی مرتبہ 300 میٹر تک چہل قدمی کی تھی۔ 11مئی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے مرکز میں تیسری اکثریتی جماعت ہونے کے علاوہ شمال مغربی صوبہ خیبرپختونخوا کی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشتیں حاصل کی ہیں۔

PTI Chief Imran Khan discharged from hospital

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں