نیویارک ٹائمز بیورو چیف کا پاکستان سے اخراج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-12

نیویارک ٹائمز بیورو چیف کا پاکستان سے اخراج

پاکستانی حکام نے اسلام آباد میں نیویارک ٹائمز کے بیورو چیف پر ناپسندیدہ سرگرمیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے ملک سے ان کے اخراج کا حکم دیا۔ روزنامہ نے اطلاع دیتے ہوئے کہ بتایاکہ قومی انتخابات سے ایک دن قبل بیورو چیف ڈیکلین والش کو پاکستانی وزارت داخلہ نے ملک چھوڑ دینے کا حکم دیا۔ نیویارک ٹائمز نے پاکستانی وزارت داخلہ کے اس اقدام کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے حکم اخراج کی تفصیلی تشریح کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعرات۔ جمعہ کی درمیانی شب کے 12:30 بجے پولیس افسروں نے 2سطری مراسلہ ڈیکلین والش کے حوالہ کیا جس میں کسی تفصیل کے بجائے صرف اتنا لکھا تھا کہ آپ کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ناپسندیدہ سرگرمیوں کے سبب آپ کا ویزا منسوخ کیا جاتا ہے۔

NY Times bureau chief expelled from Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں