عوام انتخابات کا بائیکاٹ کریں - پاکستانی طالبان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-27

عوام انتخابات کا بائیکاٹ کریں - پاکستانی طالبان

پاکستانی طالبان نے ملک کے کئی علاقوں میں ورقیہ تقسیم کرتے ہوئے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ 11مئی کے عام انتخابات کا بائیکاٹ کریں۔ میڈیا رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی۔ اس سے چند گھنٹے قبل علماء نے ایک فرمان جاری کرتے ہوئے عوام کو بتایا تھا کہ حق رائے دہی سے استفادہ ایک لازمی بات ہے۔ ژنہوا نے اپنی رپورٹ میں یہ بات بتائی۔ بندرگاہی شہر کراچی، خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں ورقیہ تقسیم کرتے ہوئے شہریوں کو انتباہ دیا گیا ہے کہ وہ آنے والے انتخابات میں حصہ نہ لیں۔ علاوہ ازیں عوام کو سیاسی ریالیوں میں شرکت کے خلاف بھی خبردار کیا گیا ہے۔ طالبان کے ترجمان احسان اﷲ احسان نے جمہوریت کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے بتایاکہ دراصل پاکستان میں سیکولر طاقتوں کا ایجنڈہ ہے جس کے وہ مخالف ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ طالبان بدستور سیکولر طاقتوں کے خلاف لڑائی جاری رکھیں گے۔

Pakistani Taliban ask people to boycott polls

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں