ملک بھر میں اساتذہ کی تقریباً 7 لاکھ اسامیاں خالی - نصف تعداد بہار اور اترپردیش میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-29

ملک بھر میں اساتذہ کی تقریباً 7 لاکھ اسامیاں خالی - نصف تعداد بہار اور اترپردیش میں

ملک میں ابھی بھی ٹیچروں کے 6.96 لاکھ خالی عہدوں میں نصف سے زائد بہار اور اترپردیش میں ہیں ۔ ملک میں ٹیچروں کے کل خالی عہدوں میں بہار اور مدھیہ پردیش کا حصہ 52.29 فیصد ہے ۔ انسانی وسائل اور ترقیات کی وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں پرائمری تعلیم کی سطح پر ٹیچروں کے 3لاکھ عہدے خالی ہیں ۔ بہار میں ٹیچروں کے 2.05 لاکھ عہدے خالی ہیں ۔ 6سے 14سال کے بچوں کے بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم کا حق دلانے کی پہل کے تحت بہار میں ٹیچروں کے 190337 عہدے منظور کئے گئے ۔ ریاست میں ابھی بھی 49.14 فیصد اسکولوں میں لڑکے اور لڑکیوں کیلئے الگ ٹوائلٹ نہیں ہے ۔ اترپردیش میں ٹیچروں کے 1.59 لاکھ عہدے خالی ہیں ۔ تعلیم کا حق حاصل کرنے کی پہل کے تحت 394960 عہدے منظور کئے گئے ۔ ریاست میں 81.07 فیصد اسکول ایسے ہیں جہاں لڑکے اور لڑکیوں کیلئے الگ ٹوائلٹ کی سہولت دستیاب ہے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مغربی بنگال میں ٹیچروں کی 61623 سیٹیں خالی ہیں جب کہ جھارکھنڈ میں 38422، مدھیہ پردیش میں 27258عہدے خالی ہیں ۔ مغربی بنگال میں ٹیچروں کے 264155 عہدے ،جھارکھنڈ میں 69066، مدھیہ پردیش میں 186210 اور گجرات میں 175196 عہدے منظور کئے گئے ہیں ۔ سبھی بچوں کو معیاری پرائمری تعلیم مہیا کرانے کی راہ میں ٹیچروں کی کمی کے آڑے آنے پر پارلیمنٹ کی مستقل کمیٹی نے تشویش ظاہر کی ہے ۔

India has 6.96 lakh vacancies in teaching field

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں