میرا بیٹا ہوتا تو شاہ رخ خان جیسا ہوتا - سائرہ بانو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-15

میرا بیٹا ہوتا تو شاہ رخ خان جیسا ہوتا - سائرہ بانو

بالی و وڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان کی زندگی میں اس وقت ایک یاد گار لمحہ کا اضافہ ہوا جب شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی اہلیہ اور اداکارہ سائرہ بانو نے ان سے کہاکہ اگر میرا بیٹا ہوتا تو بالکل تمہارے جیسا ہوتا۔ شاہ رخ خان نے حال میں ہندوستانی سینما کے 100 سال پورے ہونے کے موقع پر فلم فئیر میگزین کا خصوصی شمارہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ جب میں اس میگزین کیلئے دلیپ کمار صاحب کے گھر پر وشٹنگ کر رہا تھا تو سائرہ بانو جی میرے آئیں اور میرے بالوں پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہاکہ اگر میرا اور دلیپ صاحب کا کوئی بیٹا ہوتا تو بالکل تمہارے جیسا ہوتا۔ شاہ رخ خان نے کہاکہ شوٹنگ کے دوران میرے لئے یہ لمحہ نہایت اہم اور یادگار لمحہ تھا۔ شاہ رخ نے مزید کہاکہ سائرہ جی سے یہ بات سننے کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اگر وہ اسٹار نہیں بنتے تب بھی ان کی زندگی کامیاب ہو جاتی۔ بہرحال انہوں نے کہاکہ دلیپ کماراور امیتابھ بچن کے ساتھ شوٹنگ کر کے ان کا کیرئیر مکمل ہو گیا ہے کیونکہ ان کے ساتھ شوٹنگ کرنا بذات خود بڑی کامیابی ہے ۔

'Saira Banu Told Me, If I Had A Son, He Would Be Like Me': SRK

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں