بنگلہ دیش کا سیکولر کردار برقرار رکھنے کا عہد - شیخ حسینہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-15

بنگلہ دیش کا سیکولر کردار برقرار رکھنے کا عہد - شیخ حسینہ

وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ نے سیکولر ازم سے متعلق قومی پالیسی پر عمل جاری رکھنے کا عہد کیا۔ بنگلہ دیش میں آج ملک گیر سطح پر بنگلہ نئے سال کا آغاز ہوا۔ دائیں بازو سخت گیر مذہب پسند نئے سال کا جشن منانے کو غیر اسلامی قرار دیتے ہیں ۔ پوئیلا بوئیساکھ( پہلا بیساکھ) کے موقع پر شیخ حسینہ نے ایک بیان میں کہاکہ بنگلہ دیش غیر فرقہ پرست جمہوری ملک برقرار رہے گا۔ ہمارے ملک میں حکومتیں رسول خدا حضرت محمد ﷺ کے مدینہ چارٹرکے عین مطابق ہوں گی۔ مدینہ چارٹر میں مذہبی ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر چلنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ان کے ریمارکس کے موجودہ صورتحال کے تناظر میں انتہائی ہم ہیں کیونکہ حال ہی میں جماعت اسلامی کی زیر قیادت سخت گیر مذہب پسندوں نے اعلیٰ پیمانہ پر احتجاجی مظاہروں کے دوران شرعی قوانین کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے اہانت اسلام کے مرتکبین کیلئے سزائے موت کو دستور میں جگہ دینے کی درخواست کی تھی۔ دریں اثناء ہزاروں افراد بنگالی نئے سال 1420 کی خوشیاں منانے سڑکوں پر نکل آئے ۔ ثقافتی اور موسے ی گروپس نے سال کے پہلے دن شہر کے پارکس میں جشن منایا۔ دارالحکومت ڈھاکہ میں آرٹس کے طلباء اور نوجوانوں نے منگل شبھ جاترا کا اہتمام کیا۔ حکام نے بتایاکہ سینکڑوں سکیورٹی عملہ کو سادہ لباس میں سڑکوں اور اہم مقامات پر تعینات کر دیا گیا۔ پولیس کو سخت چوکسی کی ہدایت دی گئی اور ریاپڈ ایکشن فورس کو بھی تیار رہنے کی ہدایت دی گئی۔ ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ معمول کے مطابق سکیورٹی اقدامات ہیں ۔ دائیں بازو سخت گیر مذہب پسندوں کی جانب سے رنگ میں بھنگ ڈالنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے سکیورٹی انتظامات ضروری ہیں جو سیکولر تقریب کو تباہ کرنے کے درپے ہیں ۔ سخت سکیورٹی انتظامات کے باوجود جشن منانے والوں کے جوش و جذبہ میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔ مرد پنجابی کرتا پائجامہ اور خواتین سرخ و سفید ساڑیاں پہنے بچوں کے ہمراہ دکھائی دیں ۔ پوئیلا بوئیساکھ تقاریب کی روایت مغل بادشاہ جلال الدین اکبر کے دور حکومت میں پڑی۔

Hasina vows to maintain Bangladesh's secular character

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں