تمل ناڈو پبلک سروس کمشن - نئے چیرمین کی تقرری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-09

تمل ناڈو پبلک سروس کمشن - نئے چیرمین کی تقرری

تمل ناڈو پبلک سروس کمشن - نئے چیرمین کی تقرری
تمل ناڈو پبلک سروس کمشن نئے چیرمین کے حیثیت سے اڈوکیٹ نوانیتا کرشنن کی تقرری
چنئی( ایس این بی ) حکومت تمل ناڈو کے اڈوکیٹ جنرل نوا نیتا کرشنن کو تمل ناڈو پبلک سروس کمشن کے نئے چیرمین کے حیثیت سے تقرر کر لیا گیا ہے، اور ان کی جگہ نئے اڈوکیٹ جنرل کی حیثیت سے اے ایل سومیا جی کو تقرر کیا گیا ہے، واضح رہے کہ فی الحال ٹی این پی ایس سی کے چیرمین آر نٹراج آئی پی ایس کی میعاد12 مارچ تک ختم ہوتی ہے، اس سلسلے میں وزیر اعلی جئے للیتا اوراڈوکیٹ جنرل نوا نیتا کرشنن کی کل سکریٹریٹ میں ملاقات ہوئی، جس کے بعد تمل ناڈو حکومت کے چیف سکریٹری نے کل اس سلسلے میں جاری کردہ ایک سرکاری حکم نامہ میں اڈوکیٹ نوانتیا کرشنن کی ٹی این پی ایس سی چیرمین کی حیثیت سے تقرری کی اطلاع دی ہے، سرکاری حکم نامہ کے مطابق اڈوکیٹ نوا نیتا کرشنن ٹی این پی ایس سی چیرمین کی حیثیت سے 6سال تک یا ان کی عمر 62سال ہونے تک رہیں گے، سابق اڈوکیٹ جنرل نوانیتا کرشنن تنجاؤر سے تعلق رکھتے ہیں، اور انہوں نے سن 1981 میں رجسٹرڈ وکیل کی حیثیت سے اپنی کیرئر کا آغاز کیا تھا، پچھلے 27سال سے وہ ہائی کورٹ اور ٹرائیل کورٹ کے وکیل رہ چکے ہیں، سال 2004تاسال 2008تک ٹی این پی ایس سی کے رکن کے عہدے پر رہ چکے ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں