آسٹریلیا - وزیراعظم جولیا گیلارڈ دوبارہ پارٹی صدر منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-23

آسٹریلیا - وزیراعظم جولیا گیلارڈ دوبارہ پارٹی صدر منتخب

آسٹریلیاکے 3وزراء آج مستعفی ہوگئے۔ قیادت کے خلاف بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد 3وزراء مستعفی ہوگئے۔ وزیراعظم جولیاگیلارڈ پارٹی کی قیادت پر اپنی گرفت کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں۔ جولیا گیلارڈ کے حریف کیون روڈ نے کہاکہ وہ پھر سے وزیراعظم جولیا گیلارڈ کی قیادت کو چیلنج نہیں کریں گے۔ 51 سالہ جولیا گیلارڈ کسی مخالفت کے بغیر لیبر پارٹی کی قائد منتخب ہوگئیں۔ انہوںنے ڈرامائی طورپر قیادت کی آزمائش کیلئے رائے دہی کا اعلان کیا اور وہ رائے دہی کے بعد پارٹی قائد منتخب ہوگئیں۔ اس طرح انہیں حریف پر غلبہ حاصل ہوگیا۔ اس کے بعد حریف قائد کیون روڈ نے کہاکہ وہ پھر جولیاگیلارڈ کی قیادت کو چیلنج نہیں کریں گے۔ ایک ایسے وقت جولیا گیلارڈ نے حریفوں پر غلبہ حاصل کرلیا جبکہ ستمبر میں عام انتخابات ہونے والے ہیں۔

Julia Gillard survives attempt to replace her as Australian prime minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں