چنئی کارپوریشن کی معیاری کینٹینوں میں مزید اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-08

چنئی کارپوریشن کی معیاری کینٹینوں میں مزید اضافہ

چنئی کارپوریشن کی معیاری کینٹینوں میں مزید اضافہ
200 کارپوریشن وارڈوں میں 73کینٹین کا افتتاح مکمل
چنئی میں حکومت تمل ناڈو اور چنئی کارپوریشن کی ایک اسکیم کے تحت پچھلے ماہ 19فروری کو وزیر اعلی جئے للیتا نے 15سستی اور معیاری کینٹین کا افتتاح کیا تھا، حکومت کی پالیسی کی تحت ان کینٹیوں میں غریب، مزدور طبقہ، طالب علم، ڈرائیور اور مسافروں کی سہلوت کے لیے سستی اور معیاری ٹفن فراہم کرنے کا منصوبہ کیا گیا تھا، اور ان کینٹین میں ایک اڈلی ایک روپیہ میں ، ایک دہی کھانا تین روپیہ میں اور ایک سامبار ساتھم پانچ روپئے میں فروخت کیا جاتا ہے، جب سے اس کینٹین کا آغاز کیا گیا ہے، ان کینٹیوں میں عوام کا ہجوم دیکھنے کو مل رہا ہے، جس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ ان کینٹینوں کی سخت ضرورت تھی، واضح رہے کہ تمل ناڈو حکومت اور چنئی کارپوریشن نے اعلان کیا تھا کہ چنئی کے 200وارڈوں میں ہر ایک وارڈ میں اس طرح کا ایک کینٹین کھولا جائے گا، حال ہی میں وزیر اعلی جئے للیتا کی یوم پیدائش کے موقع پر 24نئے کینٹین کا افتتاح کیا گیا، اور پھر آج دوبارہ چنئی کے مختلف وارڈوں میں 34نئے کینٹینوں کا افتتاح کیا گیا ہے، جس سے چنئی کارپوریشن کے مذکورہ فوڈ کینٹینوں کی تعداد اب بڑھکر 73ہو گئی ہے، واضح رہے کہ حکومت اور کارپوریشن نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ عوام کے مطالبے کو مدنظر رکھکرہر ایک وارڈ میں ایک کینٹین کی بجائے دو یا تین کینٹین بھی مستقبل میں بنائے جانے کے امکانات ہیں ۔

chennai corporation canteens

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں