اڈوانی کی شکایت - ملائم سنگھ کی اکھیلیش پر اظہار برہمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-24

اڈوانی کی شکایت - ملائم سنگھ کی اکھیلیش پر اظہار برہمی

سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو نے آج بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی کی بھرپور ستائش کی اور ان کے تبصرے کے حوالہ سے اترپردیش میں اپنے فرزند اکھلیش یادو کی حکومت پر برہمی کااظہار کیا۔ ملائم سنگھ یادو نے کہاکہ اڈوانی صاحب کا کہنا ہے کہ یوپی بہت بری حالت میں ہے اور کرپشن کا دور دورہ ہے۔ ایک ایسے جب کہ اڈوانی جیسے سینئر لیڈر نے یہ بات کہی ہے مجھے صورتحال کا جائزہ لینا چاہئے۔ وہ کبھی جھوٹ نہیں بولتے وہ ہمیشہ سچ بولتے ہیں اور میں نے کئی بار یہ بات کہی ہے۔ میں ان کے پاس جاؤں گا اور ان سے بات کروں گا۔ ملائم نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ ملائم سنگھ یاد ونے ملک میں بڑھتے ہوئے کرپشن کے لئے کانگریس کو ذمہ دار ٹھہرایا اور اپنے فرزند و چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو کی ریاستی کابینی وزراء سے کام لینے میں ناکامی پر تنبیہ کی۔ ایس پی سربراہ کے یہ ریمارک ایسے وقت سامنے آئے ہیں جبکہ مرکز میں حکمران یوپی اے اتحاد کی تائید سے دوسری بڑی حلیف جماعت ڈی ایم کے نے چند دن قبل ہی دستبرداری اختیار کرلی۔ اس کے نتیجہ میں یوپی اے کا انحصار ملائم کی قیادت والی ایس پی اور مایاوتی وزیر قیادت بی ایس پی پر ہوگیا ہے۔ ملائم نے اپنے فرزند اکھلیش یادو کو انتباہ دیا کہ اگر ان کا کردار مشتبہ ہوگیا تو وہ اقتدار پر واپس نہیں ہوسکیںگے۔

Mulayam praises Advani says he never lies pulls up son Akhilesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں