سری لنکا کے خلاف قرارداد کو ہندوستان کی تائید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-22

سری لنکا کے خلاف قرارداد کو ہندوستان کی تائید

ہندوستان نے آج اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن (یو این ایچ آر سی۔ جنیوا) میں سری لنکاکے خلاف امریکہ کی پیش کردہ قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ یہ قرارداد13 کے بالمقابل 25 ووٹوں کی اکثریت سے منظور کرلی گئی جبکہ 13ارکان نے رائے دہی سے احتراز کیا۔ وزارت خارجہ ہند کے ترجمان نے ٹوئٹر پر بتایاکہ ’’ہندوستان نے‘ سری لنکا میں مصالحت اور جوابدہی کے فروغ پر قرارداد کی تائید کے حق میں ووٹ دیا ہے‘‘۔ ہندوستان کے سفیر برائے یو این ایچ آر سی دلیپ سنہا نے ‘ سری لنکا کے تعلق سے سخت الفاط پر مبنی ایک بیان دیا ہے جس میں کہا گیا کہ ’’یہ ضروری ہے کہ سری لنکا لاپتہ افراد‘ محروسین جیسے مسائل کے حل پر توجہ دے اور اُن خانگی اراضیات کو واپس کرے جن پر فوج نے قبضہ کرلیا ہے‘‘۔ انہوں نے کہاکہ اب تک کئے گئے اقدامات غیر اطمینان بخش ہیں۔

India Votes Against Sri Lanka at the United Nations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں