صحافت کا عصری منظرنامہ - سہ روزہ اردو سمینار کا انعقاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-29

صحافت کا عصری منظرنامہ - سہ روزہ اردو سمینار کا انعقاد

صحافت کا عصری منظر نامہ کے زیر عنوان سہ روزہ سمینار کا جمعہ 29 مارچ کو یہاں پریس کونسل آف انڈیا کے سربراہ جسٹس مارکنڈے کاٹجو افتتاح کریں گے۔ موقر روزنامہ آزاد ہند کے سابق مدیر احمد سعید ملیح آبادی(ایم پی) کی صدارت میں اس صحافتی سمینار کا اہتمام دہلی اردو اکیڈمی نے کیا ہے۔ یہ اطلاع سمینار کے کنوینر نے یہاں جاری ایک ریلیز میں دی ہے۔ ریلیز کے مطابق مہمان خصوصی کی حیثیت سے روزنامہ اعتماد کے ایڈیٹر نسیم عارفی شرکت کریں گے۔ استقبالیہ اور تعارفی کلمات پروفیسر اختر الواسع اور پروفیسر عبدالحق پیش کریں گے۔ اس قومی سمینار کا افتتاحی اجلاس 29مارچ کی شام سے شروع ہوگا جب کہ 30 اور 31 مارچ کو مقالات پیش کئے جائیں گے۔

Contemporary urdu journalism scenario seminar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں