چنئی ، مدورائی اور کوئمبٹور - بہترین شہر کے طور پر منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-05

چنئی ، مدورائی اور کوئمبٹور - بہترین شہر کے طور پر منتخب

انڈیا ٹودے گروپ کی جانب سے قومی سطح پر چنئی ، مدورائی، اور کوئمبٹور کو بہترین شہر کے طور پر منتخب
انڈیا ٹوڈے گروپ کی جانب سے قومی سطح پر چنئی کو تعلیم اور دیگر تمام شعبہ جات میں سب سے بہترین شہر کے طور پر منتخب کرکے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے اس کے علاوہ تمل ناڈو کے دیگر دو معروف شہر جس میں مدورائی کو ماحولیات کے لئے بہترین شہر کا ایوارڈ دیا گیا ہے ، تمل ناڈو کے ایک اور معروف صنعتی شہر کوئمبٹور کو کثیر تعداد میں سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے والا شہر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، وزیر مالیات او پنیر سیلوم اور وزیر محکمہ بجلی نتتم آر وسوناتھن نے وزیر ا علیٰ جے للیتا سے ملاقات کرکے اس ایوارڈ کے حاصل کرنے پر مبارک با د حاصل کی ۔

Chennai bags top honour at India Today best city awards

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں