وقت اور موقع آنے پر مرکز تلنگانہ کا فیصلہ کرے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-24

وقت اور موقع آنے پر مرکز تلنگانہ کا فیصلہ کرے گا

چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے بتایا کہ مرکز نے ہرگز یہ نہیں کہاکہ وہ علیحدہ تلنگانہ ریاست دے گا یا نہیں دے گا بلکہ مرکز وقت اور موقع آنے پر علیحدہ تلنگانہ مسئلہ پر فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ سے متعلق ریاستی اسمبلی میں قرارداد صرف مرکز کی ہدایت پر ہی پیش کی جائے گی۔ چیف منسٹر نے آج اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ سے متعلق کسی بھی فیصلہ کا ملک بھر میں اثر ہوگا لہذا مرکز وقت اور موقع آنے پر فیصلہ کرے گا۔ تلنگانہ سے متعلق کوئی موقف اختیار نہ کرنے کیلئے اپوزیشن نے آج کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ چیف منسٹر نے پارٹی کے موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس نے چھوٹی ریاستوں کی تشکیل کے مطالبہ کا جائزہ لینے کیلئے دوسرے ایس آر سی کے قیام سے اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ ایک حساس اور پیچیدہ مسئلہ ہے اور مرکز عوام، ریاست اور ملک کے مفادات پر غور کرتے ہوئے اس تعلق سے کوئی فیصلہ کرے گا۔ ہمیں مرکز کی جانب سے کوئی فیصلہ آنے تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ چیف منسٹر نے کہاکہ مرکز جو بھی فیصلہ کرے گا وہی ان کی پارٹی کا موقف ہوگا۔

Centre to decide on Telangana issue when time comes, says CM Kiran Kumar Reddy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں