عالمی یوم خواتین سال 2013 - ڈاکٹر وی شانتا کو او وئیار ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-09

عالمی یوم خواتین سال 2013 - ڈاکٹر وی شانتا کو او وئیار ایوارڈ

عالمی یوم خواتین سال 2013 - ڈاکٹر وی شانتا کو او وئیار ایوارڈ
عالمی یوم خواتین : سال 2013 بہترین خدمات کے لیے ڈاکٹر وی شانتا کو او وئیار ایوارڈ
چنئی( فیصل مسعود/ایس این بی ) وزیر اعلی جئے للیتا نے پچھلے سال عالمی یوم خواتین کے موقع پر اعلان کیا تھا سال 2013 سے ہر سال ریاست تمل ناڈو کی خواتین کی خدمات کو سراہتے ہوئے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے سماجی اصلاحات، مذہبی ہم آہنگی، زباں کی خدمت، فن، سائنس، ثقافت اور صحافت کے میدان میں بہترین خدمات انجام دینے والی خواتین کا انتخاب کر کے انہیں یوم خواتین کے موقع پر او وئیار ایوارڈ دیا جائے گا، اس اعلان کے مطابق امسال طب کے میدان میں بہترین خدمات انجام دیتی آ رہی چنئی اڈیار کینسر انسٹیٹیوٹ کی چیر پرسن ڈاکٹر وی شانتا منتخب کی گئیں اور انہیں وزیر اعلی جئے للیتا نے تمل ناڈو سکریٹریٹ میں سال 2013او وئیار ایوارڈ سے سرفراز کیا، واضح رہے کہ یہ ایوارڈ ایک لاکھ روپئے نقد،آٹھ گرام کا سونے کا تمغہ، اور ایک سرٹیفیکٹ پر مشتمل ہے، اس ایوارڈ کو حاصل کرنے کے بعد ڈاکٹر وی شانتا کمار نے کہا کہ وزیر اعلی جئے للیتا کی وہ شکر گذار ہیں کہ انہوں نے ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں انہیں اس ایوارڈ سے نوازا ہے، اس تقریب میں وزیر برائے محکمہ سماجی بہبود، چیف سکریٹری سمیت کئی اعلی افسران موجود رہے ۔


Avvaiyar-Award-for-Dr-Shanta

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں