urdu may taught in every college of Delhi university
دہلی یونیورسٹی کی پر وائس چانسلر پروفیسر ویویک سنیجا نے بتایاکہ ڈی یو انتظامیہ نے دہلی یونیورسٹی میں اگلے تعلیمی سال 2013-14 سے کالج میں ایسا نظم کیا ہے جس سے کہ ہر کالج میں اردو پڑھانے کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے ۔ ڈی یو کے پرو وائس چانسلر و ویک سنیجا نے اس بات پر پشیمانی کا اظہار کیاکہ وہ دہلی والے ہوتے ہوئے اردو نہیں جانتے جبکہ ان کے والد اردو فارسی کے دانشورتھے ۔ و ویک سنیجا نے کہاکہ اردو کے فروغ کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اردو دہلی میں ہی پیدا ہوئی اور یہیں اقدامات کئے جانے چاہئیں ۔ و ویک سنیجا نے اردو سے اپنی محبت کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اردو کا زوال پذیر ہونا باعث تشویش اور باعث شرم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اردو زبان محض ایک زبان نہیں بلکہ ایک مکمل تہذیب ہے ۔ یہ زبان نہ صرف ہندوستان کی مشترکہ گنگا جمنی تہذیب و تمدن مثال ہے ۔ گاندھی جی جب بھی ہندوستانی زبان کا ذکر کرتے تھے تو اس سے اُن کی مراد اردو ہی ہوتی تھی۔ ہندوستانی کی آتما دراصل اردو میں بستی ہے ۔ اردو النکار کی زبان ہے اہنکار کی نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دہلی یونیورسٹی نے ایم اے کے طلبہ کیلئے انٹرڈسپلینری کورس کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں