صدر عراق کے صحت کی بحالی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-25

صدر عراق کے صحت کی بحالی

صدر عراق جلال طالبانی کے علاج میں مصروف ایک ڈاکٹر نے کہا کہ وہ اب بات چیت کر سکتے ہیں اور لوگوں کی باتیں سمجھ سکتے ہیں ۔ دو ماہ قبل ان کے قلب پر حملہ ہوا تھا جس کے بعد ان کی حالت ابتر ہوگئی تھی ، لیکن دو ماہ کے مسلسل علاج کے بعد انکی صحت بہتر ہوگئی ۔ ڈاکٹرنجم الدین کریم نے کہا کہ صدر کی صحت کی بحالی حوصلہ افزاء ہے اور ایک اچھی تبدیلی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ جلال طالبانی جلد ہی اپنے مکان واپس ہوسکیں گے ، لیکن یہ بھی تسلیم کیا کہ اس سلسلہ میں کوئی فیصلہ جرمنی کے ڈاکٹرس کریں گے جو ان کا علاج کر رہے ہیں ۔ جلال چالبانی کو 17 دسمبر کو قلب پر حملہ کے بعد فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔ سرکاری عہدیداروں کے بموجب قلب پر حملہ شدید نوعیت کا تھا ۔ بعد ازاں جلال طالبانی کو مزید علاج کے لیے جرمنی منتقل کردیا گیا ۔ ان کی حالت کے بارے میں بہت ساری تفصیلات کا انکشاف کیا جارہا ہے ۔ ان کے معالج ڈاکٹر نجم الدین نے بھی صرف اتنا کہا کہ ان کی صحت بہتر ہے اور وہ بات چیت کرنے کے قابل ہیں ، لیکن مزید تفصیلات کے انکشاف سے انکار کردیا ۔

Iraq president's health improving, can now talk: doctor

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں