امریکی عہدیداروں کا شمالی کوریا کا خفیہ سفر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-25

امریکی عہدیداروں کا شمالی کوریا کا خفیہ سفر

ایک اعلیٰ سطحی امریکی عہدیدار خفیہ طورپر بذریعہ طیارہ گذشتہ سال 2مرتبہ شمالی کوریا سفر کر چکا ہے ۔ یہ کم جونگ اونگ کے برسر اقتدار آنے کے بعد کمیونسٹ ملک سے امریکہ کے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش تھی جو ناکام رہی۔ امریکہ کے ایک سابق عہدیدار کا جواس سفر سے واقف ہے حوالہ دیتے ہوئے روزنامہ "لاس اینجلس ٹائمز " نے اطلاع دی کہ اپریل اور اگست 2012 میں مختصر مدتی خفیہ سفر کئے گئے تھے تاکہ شمالی کوریا کے نئے حکمران کو ان کے والد کم جونگ ال کے انتقال کے بعد ملک کی خارجہ پالیسی تبدیل کرنے کی ترغیب دی جاسکے ۔ تاہم کمیونسٹ ملک کی قیادت نے مبینہ طورپر اس کوشش کو حقارت سے مسترد کر دیا۔ عہدیداروں کے بموجب یہ ایک ناکام کوشش تھی تاکہ شمالی کوریا کو طویل مسافتی راکٹ کا تجربہ کرنے سے روکا جاسکے لیکن شمالی کوریا نے 12اپریل کو اس میزائل کا تجربہ کر لیا۔

US media claims American officials secretly visited North Korea last year

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں