بم دھماکوں کے متاثرین کے لیے اسپتالوں میں رضاکارانہ خون کا عطیہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-24

بم دھماکوں کے متاثرین کے لیے اسپتالوں میں رضاکارانہ خون کا عطیہ

مختلف فرقوں نے آج اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیر پاسپٹل میں رضا کارانہ طور پر خون کا عطیہ پیش کیا جہاں بم دھماکوں میں زخمی افراد وزیر علاج ہیں عطیہ دینے والوں کا ہجوم اس قدر تھا کہ ہاسپٹل کے انتظامیہ نے معذرت خواہی کرتے ہوئے انہیں واپس بھیج دیا ۔ ڈاکٹر سنیل کپور ڈائرکٹر ہاسپٹل کارڈیاک ڈیویژن نے بتایا کہ زخمیوں کے علاج کے لیے جب خون کا عطیہ طلب کیا گیا تو غیر معمولی ہجوم اکھٹا ہوگیا ۔ تاہم ہاسپٹل نے ضرورت کے مطابق خون حاصل کرنے کے بعد دوسرے لوگوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے واپس بھیج دیا گیا ۔ ڈاکٹر سنیل کپور نے بتایا کہ بم دھماکوں کے سینکڑوں زخمیوں کو کیر ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے ۔ جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔ کیوں کہ بم دھماکوں کی شدت سے ان کے جسم پر ایک سے زائد زخم آئے ہیں ۔ توقع ہے کہ یہ لوگ بہت جلد شفایاب ہوجائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرس اور نیم طبی عملہ شبانہ روز متاثر کی دیکھ بھال کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بلالحاظ مذہب و ذات پات خون کا عطیہ دینے کے جذبہ کی ستائش کی ۔ علاوہ ازیں دیگر دواخانوں بشمول عثمانیہ ہاسپٹل میں خون کا عطیہ دینے کے لیے ہجوم امڈ پڑا ۔

Blood donation in hyderabad for blasts victims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں