مصر - ڈاکٹر شوقی ابراہیم عبدالکریم نئے مفتی اعظم منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-13

مصر - ڈاکٹر شوقی ابراہیم عبدالکریم نئے مفتی اعظم منتخب

جامعہ الازہر کے پروفیسر ڈاکٹر شوقی ابراہیم عبدالکریم کو مصر کا نیا مفتی اعظم منتخب کر لیا گیا ہے ۔ وہ سبکدوش ہونے والے مفتی اعظم علی جمعہ کی جگہ لیں گے ۔ مصر کے مفتی اعظم کا انتخاب قاہرہ کی تاریخی جامعہ الازہر کے سنئیر علماء پرمشتمل کونسل نے کیا ہے ۔ جامعہ الازہر کے ترجمان محمد جمیع نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ڈاکٹر علامہ شوقی ابراہیم عبدالکریم کا اخوان المسلمون کے ایک رکن سے مقابلہ تھا ۔ اب صدر مرسی ان کے انتخاب کی توثیق کریں گے ۔

Egypt's New Grand Mufti: Muslim Clerics Elect Shawki Ibrahim Abdel-Karim As Top Islamic Jurist

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں