جاوید اختر سلمان رشدی سے مایوس

معروف نغمہ نگار جاوید اختر ان دنوں متنازعہ ادیب سلمان رشدی سے انتہائی مایوس ہیں ۔ حالانکہ اظہار رائے کی آزادی کو لے کر ان کا رویہ مثبت رہا ہے ۔ لیکن اب جاوید اختر انتہائی مایوس ہیں ۔ رشدی نے آزادی رائے کو ہی مجروح کر دیا ہے ۔ جاوید اختر ہی وہ شخص تھے جنہوں نے گذشتہ سال جئے پور میں منعقدہ لٹریچر فیسٹول میں رشدی کی شرکت کی حمایت کی تھی۔ ایک انگریزی روزنامہ کے مطابق رشدی نے جاوید اختر کی بیگم شبانہ اعظمی کو فحش اور غیر اخلاقی ای میل بھیجا ہے ۔ رشدی نے یہ ای میل اس لئے بھیجا ہے کیونکہ جاوید اختر نے گذشتہ سال ان کی تحریروں پر تنقید کی تھی۔ جاوید اختر کا کہنا ہے کہ میں سلمان رشدی سے بہت مایوس ہوں ۔ میران کے ساتھ تجربہ بہت خراب رہا۔ گذشتہ سال جئے پور میں بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ میں ان چند افراد میں تھا جنہوں نے کھلے طورپر رشدی کے حقوق کی حمایت کی تھی۔ اس کے بعد ایک ٹی وی چینل کو دئے گئے انٹرویو میں میں نے تسلیمہ نسرین کی شکایت کی۔ ساتھط ہی رشدی کی تحریر پر تھوڑی سی تنقید بھی کی۔ رشدی نے بغیر وقت ضائع کئے شبانہ اعظمی کو گندہ اور غیر اخلاقی ای میل بھیجا۔ انہوں نے اظہار رائے کے جذبہ کو مجروح کیا ہے ۔

Javed Akhtar is disappointed with Salman Rushdie