ہندوستان اور فرانس - 4 مشترکہ معاہدوں پر دستخط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-15

ہندوستان اور فرانس - 4 مشترکہ معاہدوں پر دستخط

ہندوستان اور فرانس نے مہاراشٹرا کے جیتا پور نیوکلئیر پاور پلانٹ اور رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کے معاملوں میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آج خلا، تعلیم، ریلوئے اور ثقافت کے شعبوں میں 4معاہدوں پر دستخط کئے ۔ وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور ہندوستان کے دورے پر آئے ہوئے فرانس کے صدر اولاند کے درمیان باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوئی جس کے بعد مذکورہ معاہدوں پر دستخط کئے گئے ۔ ڈاکٹر سنگھ نے بات چیت کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے مہمان لیڈر کے ساتھ جیتا پور نیوکلئیر پاور پلانٹ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایاکہ اس سلسلے میں تجارتی اور تکنیکی بات چیت مکمل ہونے کے بعد پلانٹ اپنا کام شروع کر دے گا۔

India, France ink four agreements, discuss Jaitapur, Rafale deal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں