حیدرآباد دھماکے - کمشنر پولیس کی پریس کانفرنس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-24

حیدرآباد دھماکے - کمشنر پولیس کی پریس کانفرنس

مرکز سے خصوصی چوکسی کی ہدایت اور دہشت گرد حملوں کا انتباہ دئیے جانے کے باوجود لاپرواہی کے الزامات کا سامنا کر رہی سٹی پولیس بھی اپنی دفاع پر اتر آئی ہے ۔ سٹی پولیس کے سربراہ کمشنر پولیس مسٹر انوراگ شرما نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران کہہ دیا کہ سٹی پولیس گذشتہ چار ماہ سے انتہائی چوکس تھی اور اپنی ذمہ داریوں کو بڑی خوبی اور سنجیدگی کے ساتھ نبھارہی تھی ۔ انہوں نے واضح طور پر کہہ دیا کی پولیس کی لاپرواہی سے دہشت گرد منصوبہ میں کامیابی کی بات غیر درست ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سٹی پولیس کو دیگر شہروں کی طرح حیدرآباد کو بھی آگاہ کیا گیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیقات میں سٹی پولیس کو دیگر شہروں کی طرح حیدرآباد کو بھی آگاہ کیا گیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیقات میں سٹی پولیس نے پیشرفت حاصل کرلی ہے ۔ تاہم کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ پولیس اور تحقیقات ایجنسیوں نے دھماکوں کے مقام سے شواہد اکھٹا کر لیے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج کی مدد تحقیقات جاری ہیں ۔ سٹی پولیس کمیشنر مسٹر انورراگ شرما نے بتایا کہ سٹی پولیس کی جانب سے 6 خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے ۔ جوکہ ایڈشنل کمشنر کرائم سندیپ شنڈلیہ کی راست نگرانی میں کام کریں گی اور انہوں نے دہشت گردوں کا پتہ بتانے والے شہری کو 10 لاکھ انعام کی پیشکش کی ۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیاں ہر مرتبہ کامیاب رہتے ہیں لیکن دہشت گرد کسی ایک موقع پر کامیاب ہوجاتے ہیں ۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ بم دھماکوں کے مقام سے پولیس کو حاصل ثبوت و شواہد کے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہو رہے ہیں اور پولیس تحقیقات میں پیشرفت حاصل کر رہی ہے اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کرائم سندیپ شنڈیلیہ و دیگر موجود تھے ۔

Hyderabad police commissioner press conference on twin blasts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں