Akbaruddin Owaisi exempted from attending Nirmal court personally
نرمل کی عدالت نے قائد مجلس لیجسلیچر پارٹی جناب اکبر الدین اویسی کو ایک اور راحت دیتے ہوئے مبینہ تقریر مقدمہ میں انہیں شخصی حاضری سے استثنیٰ دے دیا ہے ۔ ایڈیشنل فرسٹ کلاس جوڈیشیل مجسٹریٹ کے راجیش کمار نے آج شام یہ فیصلہ دیا ہے ۔ اصالتا حاضری سے استثنیٰ کے لیے مجلسی قائد کے وکیل ایم ایم اے عظیم نے 19 فروری کو اپنی بحث مکمل کی تھی ۔ سید علیم الدین ، محمد اسمعیل ، شیخ صفی اللہ کے علاوہ مقامی وکلاء محمد عبدالقیوم ، نعیم اللہ خان ، عماد الدین فاروقی ، سی ایچ راہول اور فصیح الدین پر مشتمل قانون دانوں کی ٹیم نے اس مقدمہ کی اعانت کی ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں