اکبر اویسی کا پاسپورٹ ضبط کرنے کی پولیس درخواست مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-23

اکبر اویسی کا پاسپورٹ ضبط کرنے کی پولیس درخواست مسترد

جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس مقننہ پارٹی کا پاسپورٹ ضبط کرنے نرمل پولیس کی درخواست کو آج نرمل عدالت نے مسترد کردیا ، عدالت نے کہا کہ پاسپورٹ کو ضبط نہیں کیا جاسکتا ۔ نرمل کورٹ میں قائد مجلس کی جانب سے مسرز ایم اے عظیم ایڈوکیٹ ، سید علیم الدین ایڈوکیٹ اور نرمل کے ایم اے قیوم ایڈوکیٹ نے پیروی کی ۔ عدالت میں آج قائد مجلس کی اسمبلی میں کی گئی اردو تقاریر کا ریکارڈ پیش کرنے کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی ۔ نرمل پولیس کی جانب سے اسپیکر اسمبلی اور سیکریٹری اسمبلی کو جناب اکبرالدین اویسی کی اسمبلی میں کی گئی اردو تقاریر کا ریکارڈ پیش کرنے کی درخواست دئ گئی تھی جس کے خلاف قائد مجلس کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ قانون ساز اسمبلی پولیس یا عدالت میں ثبوت کے طور پر ہرگز پیش نہیں کیا جاسکتا ۔ اس سلسلہ میں وکلاء نے قانونی دلائل بھی پیش کئے عدالت نے اس سلسلہ میں آج کوئی احکامات جاری نہیں کئے ۔

Court rejects plea to impound Akbar Owaisi's passport

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں