سی۔پی۔ایم جہنم میں جا چکی ہے - ترنمول کانگریس لیڈر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-29

سی۔پی۔ایم جہنم میں جا چکی ہے - ترنمول کانگریس لیڈر

اس مرتبہ ترنمول کے سینئر لیڈر سوگت رائے نے ایک ریالی میں یہ کہہ کر بہتوں کو چونکادیا کہ سی پی ایم جہنم میں جا چکی ہے اور وہاں سے واپس نہیں لوٹے گی۔ عام طورپر سنجیدہ سمجھے جانے والے سابق مرکزی وزیر سوگت رائلے نے ایک بنگلہ کہاوت کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سی پی ایم ایک ایسی پارٹی بن کر رہ گئی ہے جس کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے اور وہ جہنم میں جا چکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب کسی شخص کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ جاتی ہے تو اسے پلاسٹر چڑھا کر کم ازکم تین سال تک بستر پر آرام کرنا پڑتا ہے ۔ ٹھیک اسی طرح سی پی ایم کی ڑیڑھ کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے ۔ مجھے معلوم ہے کہ سی پی ایم مذہب پر یقین نہیں رکھتی لیکن جو سی پی ایم لیڈران مذہب پر یقین رکھتے ہیں ان کیلئے عرض ہے کہ سی پی ایم جہنم میں چلی گئی ہے جہاں سے واپسی ناممکن ہے ۔ مسٹر سوگت رائے کی زبان بہت سارے لوگوں کو سخت حیرت ہے کیونکہ پارٹی میں انہیں بہت سنجیدہ سمجھا جاتا ہے ۔ تھیٹر کی جانی مانی شخصیت کوشک سین کا کہنا ہے کہ یہ جان کر انہیں بھی سخت حیرت ہوئی کہ سوگت رائے نے اس قسم کے الفاظ کا استعمال کیا ہے ۔ مجھے پتہ ہے کہ سیاسی مخالفین بھی ان کی بڑی عزت کرتے ہیں ۔ یاد رہے کہ چند ہی دن پہلے ریاستی وزیر خوراک جیوتی پریہ ملک نے سی پی ایم کا موازنہ کوبرا سے کیا تھا اور پارٹی ورکروں سے کہا تھا کہ وہ سی پی ایم حامیوں کو سانپ سمجھیں جو کسی کے کمرے میں گھس آتے ہیں ۔

trinamool congress leader swagat rai blame on cpm

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں