پاکستانی عوام جمہوریت دشمن عناصر سے چوکس رہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-31

پاکستانی عوام جمہوریت دشمن عناصر سے چوکس رہیں

پاکستان میں عام انتخابات کا وقت قریب آ رہا ہے ۔ اس پس منظر میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے انتباہ دیا کہ جمہوریت دشمن طاقتیں اور مخالف ریاست عناصر ایک ایسی صورتحال پیدا کرنے پر آمادہ ہیں جو جمہوریت اور استحکام کیلئے نقصاندہ ہیں ۔ کابینہ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اشرف نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں جمہوریت کو پٹری سے اتارنے کیلئے کی جانے والی تمام کوششوں کی مخالفت کریں ۔ انہوں نے عالم دین طاہر القادری کے الیکشن کمیشن کو تحلیل کرنے کے مطالبہ کو بھی غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت جمہوریت کو مستحکم کرنے کی کوششوں میں سنجیدگی سے مصروف عمل ہے جب کہ جمہوریت دشمن طاقتیں اورمخالف ریاست عوامل ایسے حالات پیدا کرنے میں مصروف ہیں جو نہ صرف جمہوریت کیلئے بلکہ معاشی نمو اور استحکام کیلئے بھی نقصاندہ ہیں ۔ یہ نہایت خطرناک رجحان ہے ۔

pakistan new elections prime minister cabinet speech

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں