پی اے سنگما کی نئی پارٹی این ڈی اے کی حلیف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-06

پی اے سنگما کی نئی پارٹی این ڈی اے کی حلیف

6/جنوری۔نئی دہلی(ایجنسیاں) صدارتی عہدہ کے امیدوار رہ چکے سابق لوک سبھا اسپیکر پی اے سنگما نے اب اپنی نئی پارٹی راشٹریہ پیپلز پارٹی (این پی پی ) کی تشکیل کی ہے اور وہ این ڈی اے کا ایک حلیف بنے گی۔ مسٹر سنگما نے آج یہاں اپنی نئی پارٹی کا اعلان کیا۔ مسٹر اروندنیتام اس کے کارگزارصدر ہوں گے جبکہ آر سی ورما، آر ایل مینا اور وینا نائر اس کی نائب صدر ہوں گی۔ ارون ترپاٹھی اس کے جنرل سکریٹری ہوں گے۔ پارٹی کا انتخابی نشان کتاب ہوگا۔ 9بار ممبر پارلیمنٹ رہ چکے سنگما نے نامہ نگاروںکو بتایا کہ اگاتھا سنگما فی الحال این سی پی کے ساتھ ہی رہیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ان کی پارٹی آل انڈیا سطح کی پارٹی ہوگی لیکن یہ قبائلیوں پر مرکوز ہوگی۔ ملک میں 10کروڑ قبائلی ہیں اور ان کی47سیٹیں ہیں اور 529 محفوظ اسمبلی سیٹیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں قیادت کی کمی کے سبب انشتار کا ماحول دیکھتے ہوئے ہمارے یہ سیاسی سفر کافی مشکل اور طویل ہوگا لیکن ہمارا ماننا ہے کہ ملک کو تبدیلی کی ضرورت ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں