مالیگاؤں دھماکے کی ملزمہ پرگیہ ٹھاکر کو پستان کینسر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-11

مالیگاؤں دھماکے کی ملزمہ پرگیہ ٹھاکر کو پستان کینسر

پرگیہ ٹھاکر کو پستان کا کینسر، عاج کرانے سے سادھوی کا انکار
سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر جو مالیگاؤں 2008ء بم دھماکوں کی اہم ملزمہ ہے کو پستان کے کینسر ہونے کاپتہ چلا ہے۔ جواہرلال نہرو کینسر ہاسپٹل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹسٹ میں یہ کینسر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ سادھوی کو اسپتال میں بھردی کروایا جائے اور اس کا علاج کروایا جائے لیکن سادھوی نے علاج کرانے سے انکار کردیا۔ ڈاکٹروں کے سمجھانے کے بعد سادھوی نے کہاکہ وہ خصوصی پوجا کے بعد اسپتال میں شریک ہوں گی۔
بھوپال سنٹر جیل کے سپرنٹنڈنٹ ایم آ رپاٹل نے بتایاکہ سادھوی کی مرضی کے بغیر اسے اسپتال میں شریک نہیں کیا جاسکتا۔ سادھوی کو گذشتہ سال آر ایس ایس کارکن سنیل جوشی کے قتل کے الزام میں ممبئی سے بھوپال منتقل کیاگیا۔
سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو مالیگاؤں بم دھماکوں کے سلسلہ میں گرفتار کرنے کے بعد ہی ملک کے کئی مقامات پر بم دھماکوں میں ہندو تنظیم ابھینو بھارت کے رول کا انکشاف ہوا تھا۔

Malegaon Blast key Accused Sadhvi Pragya Thakur Diagnosed With Breast Cancer

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں