بیوی سے محبت کے عملی اظہار میں پاسپورٹ پھاڑ دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-12

بیوی سے محبت کے عملی اظہار میں پاسپورٹ پھاڑ دیا

ایک پاکستانی شخص نے اپنی بیوی سے محبت کا عملی اظہار کرتے ہوئے ائرپورٹ پر فلائیٹ کی روانگی سے عین قبل پاسپورٹ پھاڑ کر پھینک دیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات کا ساکن فیصل علی ذریعہ طیارہ اٹلی روانہ ہونے والا تھا لیکن اسے اپنی بیوی کا فون کال موصول ہوا جو شوہر کے بیرون ملک جانے کے فیصلے سے بےحد خفا تھی۔ فون پر بات چیت کے فوری بعد ایسے وقت جبکہ طیارہ اڑان بھرنے والا تھا ، فیصل علی نے پاسپورٹ پھاڑ کر پھینک دیا اور واپس چلا گیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ فیصل علی نے بورڈنگ کارڈ حاصل کر لیا تھا اور طیارہ میں بھی وہ داخل ہو چکا تھا تاہم لاہور ائرپورٹ پر عین قبل اس نے ایمیگریشن حکام کو مطلع کیا کہ اس کا پاسپورٹ گم ہو چکا ہے۔
تفتیش پر پتا چلا کہ محض اپنی بیوی سے محبت کی خاطر اس نے پاسپورٹ پھاڑ ڈالا۔

A Pakistani man tore up his passport in a bid to get off an Italy-bound flight after getting a phone call from his distressed wife

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں