کمل ہاسن - ریاستی دہشت گردی کا شکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-31

کمل ہاسن - ریاستی دہشت گردی کا شکار

کمل ہاسن کی فلم وشواروپم سے متعلق تنازعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فلمسٹار مہیش بھٹ نے آج فلمی دنیا سے اپیل کی ہے کہ وہ جنوب کے سوپر اسٹار کے لئے اٹھ کھڑے ہوں جو ریاستی دہشت گردی کا شکار بنے ہیں ۔ مہیش بھٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میر ے خیال میں کمل ہاسن ریاستی دہشت گردی کا شکار بنے ہیں ۔ میں نہیں سمجھتا کہ کوئی ریاستی حکومت نظم وقانون کے نام پر یا اظہار خیال کی آزادی کے نام پر کسی فلم کی ریلیز کو روک سکتی ہے ۔ مدراس ہائیکورٹ نے کل رات دیر گئے کمل ہاسن کی فلم پابندی برخواست کی تھی لیکن آج حکومت ٹاملناڈو نے واحد جج کے فیصلہ کے خلاف ہائی کورٹ کی ایک بینچ سے رجوع ہوتے ہوئے درخواست نظر ثانی داخل کی جس پر عدالت نے فلم کی ریلیز پر روک لگادی۔

Kamal Haasan is a victim of state terrorism: Mahesh Bhatt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں