جیک لیو - امریکہ کے وزیر خزانہ نامزد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-12

جیک لیو - امریکہ کے وزیر خزانہ نامزد

امریکی صدر بارک اوباما نے وہائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف جیک لیوکو ملک کا نیا وزیر خزانہ نامزد کردیا ہے۔ کل ان کی نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے اوباما نے کہاکہ لیوکوان کا مکمل اعتماد حاصل ہے اور وہ قومی معیشت کی بحالت کی قیادت کرنے کیلئے بالکل موزوں شخص ہیں۔ 57سال جیک لیو اس سے قبل اوباما اور سابق صدر بل کلنٹن کے دور حکوت میں بجٹ ڈائرکٹر کے طورپر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ماضی میں انہوں نے وہائٹ ہاؤس اور کانگریس کے درمیان معاشی امور پر کئی اہم مذاکرات میں بھی مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
لیو کو 2010ء میںاوباما نے آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ کا سربراہ مقرر کیاتھا جس سے قبل وہ اس ان کی حکومت میں بطور نائب وزیر خارجہ خدمات انجام دے رہے تھے۔ جیک لیو اس سے قبل سٹی گلوبل ویلتھ مینجمنٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور نیویارک یونیورسٹی کے ایگزیکٹیو نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔

Obama to nominate Jack Lew, an Orthodox Jew, as next U.S. Treasury Secretary

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں