فلم : دور گگن کی چھاؤں میں (1964)
نغمہ نگار : کشور کمار
گلوکار : کشور کمار
اداکار : کشور کمار ، سپریا چودھری
موسیقار : کشور کمار
یوٹیوب : Aa Chalke Tujhe Main Leke ChaluN
آ چل کے تجھے میں لے کے چلوں
اک ایسے گگن کے تلے
جہاں غم بھی نہ ہو آنسو بھی نہ ہو
بس پیار ہی پیار پلے
اک ایسے گگن کے تلے
سورج کی پہلی کرن سے آشا کا سویرا جاگے
چندا کی کرن سے دھل کر گھنگھور اندھیرا بھاگے
کبھی دھوپ کھلے کبھی چھاوں ملے لمبی سی ڈگر نہ کھلے
جہاں غم بھی نہ ہو آنسو بھی نہ ہو
جہاں دور نطر دوڑائے، آزاد گگن لہرائے
جہاں رنگ برنگے پنچھی آشا کا سندیشا لائیں
سپنوں میں پلی ہنستی ہو کلی
جہاں شام سہانی ڈھلے
جہاں غم بھی نہ ہو آنسو بھی نہ ہو
سپنوں کے ایسے جہاں میں جہاں پیار ہی پیار کھلا ہو
ہم جاکے وہاں کھو جائیں، شکوہ نہ کوئی گلہ ہو
کہیں بیر نا ہو، کوئی غیر نا ہو
سب مل کے یوں چلتے چلیں
جہاں غم بھی نہ ہو آنسو بھی نہ ہو
بس پیار ہی پیار پلے
آ چل کے تجھے میں لے کے چلوں ۔۔۔۔
Aa Chalke Tujhe Main Leke ChaluN - Door Gagan Ki Chhaon Men (1964)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں