استعفوں سے پارٹی کا نقصان - وزیر اعلیٰ کرناٹک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-31

استعفوں سے پارٹی کا نقصان - وزیر اعلیٰ کرناٹک

چیف منسٹر کرناٹک جگدیش شیٹر نے آج دعوی کیا ہے کہ 12ارکان اسمبلی کے استعفوں سے پارٹی کمزور نہیں ہوئی ہے اگرچہ اسے کچھ حد تک نقصان ضرور ہوا ۔ انہوں نے گاندھی جی کے مجسمہ پر پھول مالا چڑھانے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران استعفوں سے پارٹی کو ہونے والے نقصان کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ یقینا پارٹی کے وقار کو ٹھیس پہنچی ہے لیکن چند ارکان اسمبلی کے چلنے جانے سے ایک قومی پارٹی کمزور نہیں ہو گی جس کی اپنی تاریخ ہے ۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے شیٹر نے کہا "مجھے یقین ہے کہ میں 8!فروری کو 2013-14 کا ریاستی بجٹ پیش کروں گا اور بی جے پی اپنی 5سالہ معیاد پوری کرے گی۔ اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے "۔

13 BJP MLAs loyal to BS Yeddyurappa resign

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں