مرادآباد - سماج وادی کے پارلیمانی امیدواروں کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-18

مرادآباد - سماج وادی کے پارلیمانی امیدواروں کا اعلان

سماج واری پارٹی اعلیٰ کمان نے پارلیمانی انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کا اعلان کرکے یوپی کے سیاسی گلیاروں میں ہلچل پیدا کردی ہے۔ وقت سے پہلے ٹکٹوں کے بٹوارے کے بعد شروع ہوئی قیاس آرائیاں شائد بہت جلد پارلیمانی انتخابات ہوجائیں گے یہ بھی چہ میگوئیاں ہورہی ہیں کہ پارلیمانی حلقوں میں سیاسی زمین ہوار کرنے اور ووٹروں کو پارٹی کی جانب راغب کرنے کی غرض سے اتنا پہلے سماج وادی لیڈران نے اپنے امیدواروں کا ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ کیونکہ اترپردیش کے اقتدار پر قبضے کے بعد سماج واری لیڈران کی نظر مرکز کی کرسی پر ہے۔ مرادآباد پارلیمانی حلقہ سے سابق مئیر ڈاکٹر ایس ٹی حسن کے نام کے اعلان ہوتے ہی مرادآباد کے لوگوں میں زبردست خوشی کی لہر دوڑگئی اور ان کو مبارکباد پیش کرنے کیلئے ان کی رہائش گاہ پر لوگوں کا تانتا لگ گیا۔ پارٹی اعلیٰ کمان کے ذریعہ امیدوار بنائے جانے کی خبر سے سبھی اسمبلی حلقوں میں بھی خوشیاں منائی گئیں اور فون پر بھی مبارکباد پیش کی گئیں۔ پہلے حاجی اکرام قریشی وزیر مملکت کا درجہ دئیے جانے اور پھر ڈاکٹرایس ٹی حسن کو پارلیمانی سیٹ کا امیدوار بنائے جانے کو لے کر مسلم حلقوں میں خوشی کی لہر ہے حالانکہ دوسرے طبقہ کے لوگوں میں بھی ایس ٹی حسن کو امیدوار بنائے جانے کیلئے کافی مسرت دکھائی دے رہی ہے۔

samajwadi candidates for upcoming parliament elections

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں