چندرابابو نائیڈو کو نریندر مودی کی دعوت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-25

چندرابابو نائیڈو کو نریندر مودی کی دعوت

گجرات کے چیف منسٹر نریندر مودی نے سربراہ تلگودیشم و سابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو اور ان کے برادری نسبتی و تلگو فلم اسٹار بالا کرشنا سے فوج پر ربط پیدا کرتے ہوئے 26 دسمبر کو منعقد شدنی ان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔ تلگودیشم ذرائع کے مطابق صدر تلگودیشم نائیڈو جو ضلع کریم نگر میں پدیاترا میں مصروف ہیں نے نریندر مودی کی حلف برداری تقریب میں شرکت سے معذرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنی اور تلگودیشم کی جانب سے ان کی کامیابی پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے نریندر مودی کو یہ بھی بتایا کہ وہ شخصی طورپر حلف برداری میں شرکت کے خواہاں تھے لیکن موجودہ سیاسی حالات میں انکی شرکت سے تلگودیشم اور این ڈی اے کے مستقبل پر اثرات مرتب ہونے کے امکانات ہیں ۔ اس لئے وہ تلگودیشم کی جانب سے ان کے انتہائی قریبی رشتہ دار و مشہور فلم اسٹار بالا کرشنا کو حلف برداری تقریب میں روانہ کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق بالا کرشنا 25 دسمبر کی دوپہر گجرات روانہ ہوں گے ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہو گا کہ تلگودیشم پارٹی، بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے کی اہم حلیف ہی نہیں بلکہ اسے اقتدار تک پہنچانے میں سب سے زیادہ ممد و معاون ثابت رہی ہے ۔ این ڈی اے کے دور اقتدار میں 2002ء کے دوران گجرات میں نریندر مودی حکومت میں مسلم کش فسادات کے موقع پر بھی تلگودیشم، بی جے پی کے ساتھ رہی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں