سن 2006 کے مالیگاؤں بم دھماکہ کی دوبارہ جانچ
(ایس این بی)
مالیگاؤں میں 8 ستمبر 2006 کو ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے الزام میں گرفتار ملازمین کے خلاف تحقیقاتی عمل جاری ہے اور اب قومی تفتیشی ایجنسی (نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی ، این آئی اے) نے ضمانت پر رہا ہونے والے ملزمین سے بھی بازپرس شروع کر دی ہے۔
این آئی اے کی ایک تحقیقاتی ٹیم ان دنوں مالیگاؤں میں خیمہ زن ہے اور اس معاملے میں ماخوذ ملزمین سے ملاقات کر کے ان کا اور ان کے اہل خانہ کا بھی اقبالیہ بیان درج کرنا شروع کر دیا ہے۔
اس طرح اب مالیگاؤں بم دھماکہ ملزمین کے اس معاملے سے ڈسچارج ہونے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں کیونکہ مالیگاؤں دھماکہ کے تار و پود اب ہندو انتہا پسند تنظیم سے وابستہ ثابت ہوئے ہیں۔

گفتگو میں شامل ہوں