رنگ نکھارئیے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-25

رنگ نکھارئیے

تازہ دودھ سے متواتر چند دن منہ دھونے سے رنگ نکھر آتی ہے ۔ روزانہ دودھ میں شہد ملا کر پینا بچوں بڑوں سب کیلئے بے حد فائدہ مند ہے ۔ اکثر لڑکیوں کی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑجاتے ہیں جو دیکھنے میں بدنما دکھائی دیتے ہیں ۔ اگر کچے دودھ کی جھاگ کو آنکھوں کے اوپر نیچے لگا کر آدھا گھنٹہ چھوڑدیں اور روزانہ یہ عمل کریں تو قدرے افاقہ ہو گا۔ آنکھوں کو آدھے گھنٹے بعد پانی سے دھولیں ۔ دودھ کی بالائی میں تھوڑا سا نمک ملا کر ہونٹوں پر ملنے سے ہونٹوں کی سیاہی دور ہو جاتی ہے ۔ اگر چہرے پر دانے ہوں تو آٹے کی بھوسی میں دودھ ملا کر لئی بنائیں اور چہرے پر لیپ کریں۔ آدھے گھنٹے بعد منہ دھولیں ۔ جھائیوں پر دودھ کی جھاگ لگانا بہترین ہے ۔ مہاسوں کیلئے کچا دودھ لگانا مفید ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں