غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کی بمباری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-20

غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کی بمباری

محاصرہ زدہ فلسطینی شہر غزہ میں مجاہدین اور صہیونی فوج کے درمیان فائر بندی کے سمجھوتے کے باوجود اسرائیلی قابض فوج کی دراندازی اور بمباری بدستور جاری ہے۔
منگل کو علی الصبح غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس سے اسرائیلی فوج نے ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ دراندازی کرتے ہوئے گولہ باری بھی کی ہے جس سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
خزاعہ الشہداء اسکول کے قریب بھی اسرائیلی فوج کی ایک گشتی پارٹی نے مارچ کیا جس سے اسکولی بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فون کے درمیان گذشتہ ماہ نومبر میں فائر بندی کا معاہدہ ہوا تھا ، جس کے بعد سے قابض فوج کی یہ تیسری دراندازی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں