سلطان برونی ، وزیر اعظم کمبوڈیا وغیرہ سے آج صدر جمہوریہ کی ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-20

سلطان برونی ، وزیر اعظم کمبوڈیا وغیرہ سے آج صدر جمہوریہ کی ملاقات

سلطان برونی ، وزیر اعظم کمبوڈیا، اور دیگر شخصیتوں سے آج صدر جمہوریہ سے راشٹرپتی بھون میں ملاقات

نئی دہلی۔ 19ڈسمبر۔ (ایس۔ این) صدر جمہوریہ پرنپ مکر جی کل راشٹرپتہ بھون پر جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی اسوسی ایشن (آسیان) کے سرباہان مملکت کا خیر مقدم کرینگے۔ دورہ کنندہ قائدین کل دارالحکومت دہلی میں شروع ہونے والی آسیان ہند خصوصی یادگار چوٹی کانفرنس میں شرکت کرینگے۔

صدر جمہوریہ ان قائدین کے علاوہ ریاستی اور سرکاری عہدیداروں کا خیر مقدم بھی کرینگے۔ آسیان کے سرباہوں مٰں سلطان برونی دارالسلام ، کمبوڈیا کے وزیر اعظم، انڈونیشیان کے صدر، لاوس کے ویزیر اعظم، اور وزیر اعظکم ملائشییا کے علاوہ صر مائنمار، فلبائن کے نائب صدر ، صدر کے خصوصی مہمانوں میں شامل ہونگے۔انکے علاوہ وزرائے اعظم، سنگاپور، تھائی لینڈ، اور ویتنام بھی صدرکے مہمان ہونگے۔

واضح ہو کہ ہدنوستان کی جانب سے 20 اور 21 ڈسمبر کو آیسان ہند چوٹی کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔یہ آسیان ہند مذاکرات کی بیسویں سالگرہ کی علامت بھی ہوگی۔

Sultan Broni, PM Cambodia, and other personalities are guest at Rashtrapati Bhavan to meet President India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں