ہند اور چین طاقتور ترین ممالک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-19

ہند اور چین طاقتور ترین ممالک

واشنگٹن۔19 ڈسمبر۔(ایس۔ این)۔
ہندوستان اور چین کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو روشناس کراتے ہوئے اعلٰی ہندوستانی سفارتکار نے کہا کہ دونوں ملکوں کی بڑھتی طاقت ساری دنیا پر غالب آسکتی ہے۔یہ ممالک نہ صرف اپنے خطے میں غلطہ حاصل کرینگے ، بلکہ ساری دنیامیں انکا بول بالا ہوسکتا ہے۔امریکہ میں نائب ہندوستانی سفیر ارون کے سنگ نے ہند چین تعلقات کے ضمن میں اپنی تقریر میں یہ بات کہی، انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو ایقان ہے کہ مل جل کرکام کرنا دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔انہوں نے وزیر خارجہ مسٹر سلمان خورشدید کی جانب سےحال ہی میں چین کے بارے کئے گئے تبصرہ کے بعد کہا تھا کہ چین عالمی تناظر میں سب کے لئے اہمیت کا حامل ملک بن گیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہند چین تعلقات میں بھی کافی مثبت سوچ پائی جاتی ہے۔


India and China are Most powerful countries

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں