جرمنی میں بم حملہ ۔ القاعدہ پر شبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-18

جرمنی میں بم حملہ ۔ القاعدہ پر شبہ

برلن۔17 ڈسمبر۔(ایس۔این) جرمنی نے کہا ہے کہ ایک ہفتہ قبل بون کے ریلوے اسٹیشن پر ہوئے ناکام بم حملہ کے پس پشت محرک القاعدہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مابق خفیہ ایجنسیوں نے ایک کلیدی ملزم کی بھی شناخت کرلی ہے جس نے یہ طاقتور بم نصب کیا تھا۔
یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ یہ حادثہ ٹل گیا ورنہ جس وقت یہ بم نصب ہوا تھا، اس وقت ریلوے اسٹیشن پر پبلک کا اژدھام تھا۔بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ملزم کا تعلق ایک اسلامی عسکریت پسند تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ملزم فی الحال پولیس مشاہدہ میں ہے تاکہ اسکے حرکات وسکنات سے یہ بات کا پتہ چلایا جاسکے کہ وہ القاعدہ کے مزید کونسے اکٹی ویٹیز میں انوالو ہے۔ ملزم دھماکو اشیا پر مبنی بیگ ریلوے اسٹیشن پر رکھ کر فرار ہوگیا تھا، جسے بعد میں تفتیشی عملہ نے ناکام بنادیا تھا۔ اور ایک بڑا حادثہ ٹل گیا جس میں سیکڑوں افراد کی جانیں تلف ہوسکتی تھیں۔


Bomb attack in Germany. Al-Qaeda suspects

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں