آنے والا پل جانے والا ہے - گول مال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-23

آنے والا پل جانے والا ہے - گول مال

نغمہ : آنے والا پل جانے والا ہے
فلم : گول مال (1979)
نغمہ نگار : گلزار
گلوکار : کشور کمار
اداکار : امول پالیکر ، بندیا گوسوامی
موسیقار : آر ڈی برمن
یوٹیوب : Aanewala Pal Janewala Hai

آنے والا پل ، جانے والا ہے
ہو سکے تو اس میں زندگی بتا دو
پل جو یہ جانے والا ہے

اک بار یوں ملی ، معصوم سی کلی
کھلتے ہوئے کہا ، خوش باش میں چلی
دیکھا تو یہیں ہے ، ڈھونڈا تو نہیں ہے
پل جو یہ جانے والا ہے

اک بار وقت سے ، لمحہ گرا کہیں
وہاں داستاں ملی ، لمحہ کہیں نہیں
تھوڑا سا ہنسا کے ، تھوڑا سا رلا کے
پل یہ بھی جانے والا ہے


Aanewala Pal Janewala Hai - GolMaal (1979)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں