شائزوفرینیا - نفسیات کے آئینے میں - از ڈاکٹر خالد سہیل - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2020-07-09

شائزوفرینیا - نفسیات کے آئینے میں - از ڈاکٹر خالد سہیل - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

schizophrenia-pdf

ڈاکٹر خالد سہیل (پیدائش: 9/جولائی 1952 ، کراچی)
مشہور ماہرِ نفسیات، ناول و افسانہ نگار، ادیب اور شاعر ہیں۔ ان کے افسانے، کالم، شاعری اور تراجم مختلف اخبارات اور مجلوں میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔ اردو اور انگریزی میں ان کی اب تک تقریباً 66 کتب شائع ہو چکی ہیں جن میں ادبی موضوعات کے علاوہ زیادہ تر نفسیاتی مسائل سے متعلق کتب ہیں۔
شائزوفرینیا جیسی پراسرار اور ذہنی بیماری سے متعلق ایک عام فہم انداز کی نہایت معلوماتی اور دلچسپ کتاب ڈاکٹر خالد سہیل نے 1998 میں شائع کروائی تھی۔ اسی کتاب کا پی۔ڈی۔ایف ایڈیشن اہل ذوق قارئین کے مطالعہ کے لیے پیش خدمت ہے۔ تقریباً ڈیڑھ سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 4 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

ڈاکٹر خالد سہیل کے والد پروفیسر عبدالباسط تھے جنہوں نے 1947 میں امرتسر سے لاہور اور پھر 1954 میں لاہور سے کوہاٹ ہجرت کی۔ وہ گورنمنٹ کالج کوہاٹ میں بھی شعبہِ ریاضی کے استاد رہے۔ ڈاکٹر خالد سہیل نے ابتدائی تعلیم پشاور سے ہی حاصل کی۔ بی ایس سی مکمل کرنے کے بعد ڈاکٹر خالد سہیل نے 1974 میں خیبر میڈیکل کالج پشاور سے ایم بی بی ایس کیا۔ ایک سال کے ہاؤس جاب کے بعد ایران چلے گئے۔ پھر انہوں نے 1977 میں کنیڈا کی میموریل یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ 1983 میں انہوں نے فیلو شپ (ایف۔ آر۔ سی۔ پی) کا امتحان پاس کیا۔ انھوں نے چند سال مختلف ہسپتالوں میں کام کیا۔ وہ 1995 سے لے کر اس وقت تک اپنی نرسوں این ہینڈرسن اور بے۔ٹی ڈیوس کے ساتھ اپنے مطب (کریٹیو سائیکو تھراپی کلینک) میں کام کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر خالد سہیل اپنی اس کتاب کے تعارف میں لکھتے ہیں ۔۔۔
شائزوفرینیا [Schizophrenia] ایک ایسی پراسرار ذہنی بیماری ہے جو ساری دنیا میں ایک فیصد لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ بدقسمتی سے آج بھی ہم اس بیماری کے بارے میں بہت کچھ نہیں جانتے، اس لیے ساری دنیا میں سائنس، طب اور نفسیات کے ماہرین اور محققین اس کے رازوں سے پردے اٹھانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ بعض دفعہ ہماری کم علمی، جہالت اور تعصبات ہمیں ان مریضوں اور ان کے خاندانوں سے دور رکھتے ہیں۔
اگرچہ اس موضوع پر بہت سی ضخیم کتابیں لکھی جا چکی ہیں لیکن ان کی اکثریت درسی نوعیت کی ہے اور وہ عام فہم نہیں ہیں۔ میں نے یہ کوشش کی ہے کہ یہ کتاب اس انداز میں لکھی جائے کہ وہ عام فہم بھی ہو اور دلچسپ بھی تاکہ اس موضوع سے دلچسپی رکھنے والے اور اس مرض سے متاثر ہونے والے انسان اور خاندان اس پیچیدہ بیماری کے مختلف پہلوؤں سے متعارف ہو سکیں۔
مجھے امید ہے کہ ایک دن ہم اجتماعی طور پر انسانی ارتقا کے اس موڑ پر پہنچیں گے جہاں ذہنی مریض نہ تو اپنے مرض پر نادم ہوں گے اور نہ ہی ان کے خاندان والے اپنے عزیزوں کی وجہ سے شرمسار۔ اور ہم چاہے کسی بھی نقطۂ نظر یا مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے ہوں، مل کر ایسا ماحول تیار کرنے میں کامیاب ہوں گے جس میں ذہنی مریضوں اور ان کے خاندانوں کا عزت، احترام اور ہمدردی سے علاج ہو سکے گا۔
یہ کتاب اس منزل کی طرف ایک عاجزانہ قدم ہے۔

***
نام کتاب: شائزوفرینیا - نفسیات کے آئینے میں
از: ڈاکٹر خالد سہیل
تعداد صفحات: 150
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 4 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Schizophrenia by Khalid-Sohail.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

شائزوفرینیا - نفسیات کے آئینے میں - از ڈاکٹر خالد سہیل :: فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
1تعارف: انسان دوستی کا رویہ.
2پہلا باب: مسیحا کا کرب (ایک ماہر نفسیات کا خط).
3دوسرا باب: مکاتب فکر.
4بیانیہ مکتبہ فکر.
5تحلیل نفسی کا مکتبہ فکر.
6انسانی رشتوں کا مکتبہ فکر.
7وجودیت اور انسان دوستی کا مکتبہ فکر.
8خاندانی نظام کا مکتبہ فکر.
9تیسرا باب: وجوہات.
10حیاتیاتی عوامل (موروثی، کیمیائی).
11نفسیاتی عوامل (بنیادی ضروریات کی تسکین، تحفظ کا احساس).
12معاشرتی عوامل (طبقاتی پہلو، شہری دیہاتی عوامل، ہجرت کا پہلو).
13چوتھا باب: بیماری کے خد و خال.
14پانچواں باب: تشخیص.
15تعارف و اقسام.
16چھٹا باب: علاج.
17تاریخی پہلو.
18کلینکل پہلو.
19ساتواں باب: صحتیابی.
20آٹھواں باب: وین گو - فن اور پاگل پن.

Schizophrenia by Khalid-Sohail, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں