روتے ہوئے آتے ہیں سب - فلم مقدر کا سکندر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2018-10-14

روتے ہوئے آتے ہیں سب - فلم مقدر کا سکندر

rote-hue-aate-hain-sab-film-muqaddar-ka-sikandar
نغمہ : روتے ہوئے آتے ہیں سب
فلم : مقدر کا سکندر (1978)
نغمہ نگار : انجان
گلوکار : کشور کمار
اداکار : راکھی، امیتابھ بچن، ونود کھنہ
موسیقار : کلیان جی آنند جی
یوٹیوب : Muqaddar Ka Sikandar 1978 * Rote Hue Aate Hain Sab

روتے ہوئے آتے ہیں سب، ہنستا ہوا جو جائے گا
وہ مقدر کا سکندر ، جانِ من کہلائے گا

وہ سکندر کیا تھا جس نے ظلم سے جیتا جہاں
پیار سے جیتے دلوں کو، وہ جھکا دے آسماں
جو ستاروں پر کہانی پیار کی لکھ جائے گا
وہ مقدر کا سکندر ، جانِ من کہلائے گا

زندگی تو بےوفا ہے، ایک دن ٹھکرائے گی
موت محبوبہ ہے اپنے ساتھ لے کر جائے گی
مر کے جینے کی ادا جو دنیا کو سکھلائے گا
وہ مقدر کا سکندر ، جانِ من کہلائے گا

ہم نے مانا یہ زمانہ درد کی جاگیر ہے
ہر قدم پہ آنسوؤں کی اک نئی زنجیر ہے
سازِ غم پر جو خوشی کے گیت گانا جائے گا
وہ مقدر کا سکندر ، جانِ من کہلائے گا

روتے ہوئے آتے ہیں سب، ہنستا ہوا جو جائے گا
وہ مقدر کا سکندر، وہ مقدر کا سکندر، جانِ من کہلائے گا

Rote Hue Aate Hain Sab - film: Muqaddar Ka Sikandar (1978)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں