صدر ایران حسن روحانی کی ہندوستان آمد - مکہ مسجد حیدرآباد میں نماز جمعہ کی ادائیگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2018-02-16

صدر ایران حسن روحانی کی ہندوستان آمد - مکہ مسجد حیدرآباد میں نماز جمعہ کی ادائیگی

iranian-president-hasan-rouhani-arrived-in-hyderabad
صدر ایران حسن روحانی کل جمعرات کو ہندوستان کے تین روزہ دورہ پر حیدرآباد پہنچے۔ حیدرآباد کے مختلف علاقوں کے علما و دانشوران، ماہرین تعلیم اور دیگر ممتاز شخصیتوں کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مشورہ دیا کہ عالمی سطح پر مسلمانوں کو مسلکی اور فرقہ وارانہ اختلافات سے اوپر اٹھ کر دشمنان اسلام کے خلاف متحد ہو جانا چاہیے۔ پسماندہ ممالک میں قدرتی اور انسانی وسائل کے استحصال کے لئے انہوں نے مغربی ممالک کو مورد الزام ٹھہرایا۔
صدر ایران نے تمام شعبہ حیات میں ہندوستان اور ایران کے طویل تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ان تعلقات کو مضبوط ترین بنانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان مذہب اور افکار و مواقع کا جیتا جاگتا میوزیم ہے، یہاں کے منادر کے علاوہ عبادات اور امن کے دیگر مقامات کو ہم ایک ہی نظر سے دیکھتے ہیں۔

تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک اور تمل ناڈو کے مسلم مذہبی رہنماؤں کے ساتھ اجلاس میں روحانی نے مسلم معاشرے کو ان کے 'دشمن' کے خلاف خبردار کیا، جو تشدد اور دہشت گردی کے مذہب کے طور پر اسلام کو پیش کر رہے ہیں۔
ایرانی صدر حسن روحانی کا یہ دورہ دونوں ممالک کے لئے کافی اہم مانا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بات کی توقع کی جا رہی ہے کہ ایرانی صدر چہ بہار بندرگاہ میں ہندوستان کو داخلے کی اجازت دے سکتے ہیں۔
صدر روحانی نماز جمعہ تاریخی مکہ مسجد میں ادا کریں گے۔ روحانی ایران کے ایسے صدر ہیں جو پہلی مرتبہ 17 ویں صدی کی جنوبی ہند کی اس عظیم مسجد میں خطاب فرمائیں گے۔ قطب شاہی مقابر کی زیارت بھی ان کے دورے میں شامل ہے۔
تلنگانہ میں دو دن قیام کے بعد صدر روحانی نئی دہلی روانہ ہوں گے جہاں وزیراعظم مودی کے ساتھ ان کے مذاکرات طے ہیں۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے وہ ہفتہ کے روز ملاقات کریں گے۔

iranian president hasan rouhani called unity for muslims in hyderabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں