ہوا کے ساتھ ساتھ - فلم سیتا اور گیتا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2018-02-16

ہوا کے ساتھ ساتھ - فلم سیتا اور گیتا

Seeta-Aur-Geeta-1972
نغمہ : ہوا کے ساتھ ساتھ گھٹا کے سنگ سنگ
فلم : سیتا اور گیتا (1972)
نغمہ نگار : آنند بخشی
گلوکار : آشا بھونسلے ، کشور کمار
اداکار : ہیما مالینی ، سنجیو کمار ، دھرمیندر
موسیقار : آر ڈی برمن
یوٹیوب : Seeta Aur Geeta - Hawa Ke Saath Saath Ghata Ke Sang Sang

ہوا کے ساتھ ساتھ، گھٹا کے سنگ سنگ او ساتھی چل
مجھے لے کے ساتھ چل تو، یونہی دن رات چل تو
سنبھل میرے ساتھ چل تو، لے ہاتھوں میں ہاتھ چل تو
او ساتھی چل

ایک تو یہ موسم ہے بڑا سہانا
اس پہ اپنا دل بھی ہے دیوانہ
پربت سے آ کے نہ ٹکرا جانا، تو بن کے بادل
او ساتھی چل

ہنستی ہے یہ دنیا تو ہنسنے دے
ارے ناگن بن کر اس رت کو ڈسنے دے
مجھ کو اپنی آنکھوں میں بسنے دے، تو بن کے کاجل
او ساتھی چل

اپنی ریشمی زلفیں لہرانے دے
مجھ کو اپنی بانہوں میں آنے دے
تھک گئی آج بہت میں اب جانے دے ناں، ملیں گے پھر کل
او ساتھی چل

Hawa Ke Saath Saath Ghata Ke Sang Sang - film: Seeta Aur Geeta (1972)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں